Time 22 نومبر ، 2020
پاکستان

پیسے دینے سے انکار پر گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاکر جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

خیرپور: بیمار والد کے پیسے دینے سے انکار پر گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی کو جیل بھیج دیا گیا۔

ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے بیمار والد سے ماڈلنگ کے لیے 2 لاکھ روپے مانگے تھے اور والد کے انکار پر ملزمہ نے گھر کو آگ لگا دی تھی۔

واقعے کے بعد ٹک ٹاکر ماروی خلجی کے والد نے بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے ٹک ٹاکر ماروی خلجی کو  گرفتار کر کے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں :