دنیا
Time 24 نومبر ، 2020

جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کاڈرون حملہ

سعودی عرب کے شہر جدہ کے شمالی علاقے میں حوثیوں کی جانب سے آئل پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کے دہشت گرد حملے کے باعث  آئل ڈسٹری بیوشن پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

سعودی وزارت توانائی کے عہدیداروں کے مطابق حملے سے نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :