بختاور بھٹو منگنی کی تقریب میں کونسا لباس پہنیں گی؟

فائل فوٹو: بشکریہ ریشم رواج انسٹاگرام

سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی رواں ماہ کی 27 تاریخ کو کراچی میں ہو گی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے منگنی کے باضابطہ اعلان کے ساتھ ہی جہاں بختاور بھٹو کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں وہیں منگنی کے روز ان لباس کے حوالے سے معروف فیشن ہاؤس 'ریشم رواج' کی جانب سے ایک پوسٹ بھی سامنے آئی ہے ۔


فیشن ہاؤس نے لکھا ہے کہ بختاور بھٹو نے  منگنی کے روز ویسا ہی لباس پہنے کی خواہش ظاہر کی ہے جیسا ان کی والدہ بے نظیر بھٹو نے اپنے نکاح پر پہنا تھا۔

ریشم رواج کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے لباس اور اس کے ساتھ بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

فیشن ہاؤس نے بختاور کی جانب سے بے نظیر بھٹو کے نکاح جیسا لباس دوبارہ بنانے کی خواہش کے اظہار پر فخر اور خوشی  کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کے حوالے سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر کئی متضاد خبریں سامنے آنے کے بعد  پی پی پی کی جانب سے بیان بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری کے ساتھ ہونے کی تصدیق کی گئی  اور کہا گیا  کہ محمود چوہدری لاہور کے پرانے قصبے سے تعلق رکھنے والے محمد یونس اور بیگم ثریا محمود کے صاحبزادے ہیں۔

 مزید کہا گیا کہ محمد یونس نے 1973 میں متحدہ عرب امارات ہجرت کی اور کڑی محنت سے کنسٹرکشن اور ٹرانسپورٹ بزنس کھڑا کیا۔ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے۔

مزید خبریں :