Can't connect right now! retry

دنیا
25 نومبر ، 2020

ابو ظبی کے ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم نوبیل امن انعام کیلیے نامزد

فائل فوٹو

ابو ظبی کے ولی عہد اور اسرائیل کے وزیراعظم کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کردیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگی کی درخواست نوبیل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

نوبیل امن انعام کی نامزدگی دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کو  نوبیل امن انعام  یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے۔

ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر لارڈ ڈیوڈ  ٹرمبل کو 1998 میں نوبیل امن انعام دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM