دنیا
Time 25 نومبر ، 2020

برازیل میں بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 37 افراد ہلاک

واقعے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، بس میں فیکٹری کے 53 ملازم سوار تھے: میڈیا رپورٹس— فوٹو: ڈیلی میل 

برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے باعث 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤپولو کے علاقے تاگوئی میں فیکٹری ملازمین کو لے کر جانے والے بس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی۔

حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جائے حادثے سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بس میں فیکٹری کے 53 ملازم سوار تھے جبکہ حادثے میں بس کا ڈرائیور بچ گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اب تک حادثے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :