دنیا
Time 25 نومبر ، 2020

نیشنل پارک سے فرار بنگال ٹائیگر کا لوگوں پر بھیانک حملہ کیمرے میں محفوظ

بھارتی ریاست آسام کے نیشنل پارک سے فرار ہونے والے بنگال ٹائیگر نزدیکی قصبے کے لوگوں پر حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کردیا، حملے کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

فوٹیج میں شیر کے خوف سے لوگوں کو بھاگتے اور پھر شیر کا ایک شخص پر چھلانگ لگا کر اسے دبوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حملے میں شیر چھلانگ لگا کر اس شخص کو اپنے ساتھ لے کر 15 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا۔

شیر کے حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور محکمہ جنگلات کے حکام تاحال شیر کو پکڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :