دنیا
Time 25 نومبر ، 2020

اسکاٹ لینڈ خواتین کو حیض سے متعلق اشیاء مفت فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

اسکاٹ لینڈ میں خواتین کو حیض سے متعلق اشیاء مفت فراہم کی جائیں گی۔

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے گذشتہ روز حیض کے دوران خواتین کے استعمال میں آنے والی تمام اشیاء مفت فراہم کرنےکا بل منظورکیا ہے۔

اسکاٹش پارلیمنٹ کی جانب سے یہ بل متفقہ طور پر منظورکیاگیا ہے جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یہ اشیاء مفت فراہم کرنے والا دنیاکا پہلاملک بن گیا ہے۔

اس قانون کےلیے مہم چلانے والی خاتون رکن پارلیمنٹ مونیکالینن نے بل منظور ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی حکومت کو ان مصنوعات کی مفت فراہمی کے لیے سوا 3 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد خرچ کرنا پڑیں گے۔

مزید خبریں :