Geo News
Geo News

Time 26 نومبر ، 2020
پاکستان

کیا واقعی کراچی میں برف باری ہوئی ہے؟

تصویر کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کراچی کی ایم اے جناح روڈ ہے،فوٹو: اسکرین شاٹ، سوشل میڈیا 

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی گذشتہ چنددنوں سے سردی اور یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جب کہ سوشل میڈیا پر کراچی میں برفباری کے بعد کی ایک تصویر میں بھی وائرل ہورہی ہے۔

ٹوئٹر اور فیس بک پر لاتعداد مرتبہ شیئر کی جانے والی تصویر کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کراچی کا ایم اے جناح روڈ ہے جو کہ برفباری کے بعد مکمل طور پر  برف کی سفید چادر سے ڈھک گیا ہے۔

غلط دعوے کی تصدیق کیے بنا بہت سے لوگوں نے تصویر کو شیئر کیا ہے،فوٹو: اے ایف پی

 تو کیا کراچی میں حالیہ دنوں میں  واقعی برف باری ہوئی ہے؟

بالکل بھی نہیں کیوں کہ حقیقت یہ ہےکہ یہ تصویر افغان دارالحکومت کابل کی ہے جو کہ گذشہ سال ایک افغان فوٹوگرافر  امان صداقت نے لی تھی اور اسے فیس بک پر پوسٹ بھی کیا تھا۔

یہ تصویر افغان دارالحکومت کابل کی ہے جو کہ گذشہ سال ایک افغان فوٹوگرافر امان صداقت نے لی تھی،فوٹو: اے ایف پی 

خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں موجود اس کے نمائندے نے بھی تصدیق کی ہےکہ یہ تصویر  کابل میں موجود دارالامان روڈ کی ہے اور تصویر میں موجود ٹیکسیاں، پولیس کی گاڑیاں اور پہاڑیوں سے بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ کابل ہے کراچی نہیں۔

2017 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی اس روڈ پر فائرنگ کے حوالے تصویر شائع کی تھی،فوٹو: اے ایف پی

اس کے علاوہ گوگل میپ ایپلیکشن کے ذریعے بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کابل کا دارالامان روڈ ہے جب کہ 2017 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی اس روڈ پر فائرنگ کے حوالے تصویر شائع کی تھی۔

بنیادی طور پر کراچی ایسے جغرافیائی زون میں موجود ہے کہ جہاں برف باری نہیں ہوتی ہے اور یہاں سردیوں میں بھی اوسطاً کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے اور وہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :