Geo News
Geo News

Time 26 نومبر ، 2020
پاکستان

لاہور میں انڈرپاس کا افتتاح، فردوس عاشق کے ٹوئٹ سے شہری کنفیوژ

 پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ایک ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے لعل شہباز قلندر انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے فردو س مارکیٹ سگنل پر بنائے گئے لعل شہباز قلندر انڈر پاس کا افتتاح کیا ،ان کا کہنا تھا کہ شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن جہاں بھی جلسہ کرے گی،  پورے شہر کی صحت خطرے میں ڈالے گی،انہیں ملتان میں قانون کی ہلکی سی جھلک دکھائی ہے۔

اس سے قبل فردوس انڈر پاس کے نام سے شہری کنفیوژن کا شکار ہوگئے اور سمجھے کہ حکومت نے معاون خصوصی کے نام پر ہی انڈر پاس کا نام رکھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے انڈر پاس کے افتتاح سے پہلے ٹوئٹ کیا تھا کہ فردوس انڈر پاس لاہوریوں کیلئے صوبائی حکومت کا تحفہ ہے۔

تاہم فردوس مارکیٹ قریب ہونے کی وجہ سے معاون خصوصی نے اسے فردوس انڈر پاس کے نام سے منسوب کیا۔

مزید خبریں :