Geo News
Geo News

Time 26 نومبر ، 2020
پاکستان

'میڈیا رپورٹس کے برخلاف پاکستانی افرادی قوت کی یو اے ای برآمد پر پابندی نہیں'

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مسلسل حمایت پر نصر بن ثانی الحملی کا شکرگزارہوں، ذلفی بخاری— فوٹو: وزارت اوورسیز پاکستانی

سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مسلسل حمایت پر نصر بن ثانی الحملی کا شکرگزارہوں، میڈیا رپورٹس کے برخلاف نصر بن ثانی الحملی نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مسلسل حمایت پرنصر بن ثانی الحملی کاشکرگزارہوں۔ میڈیا رپورٹس کے برخلاف انہوں نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ پاکستانی ورکرز کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، کوروناکےدوران نکالے گئےورکرز میں پاکستانی بھی شامل ہیں، ان پاکستانیوں کو ورچوئل لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس پر رجسٹر کرکے فوقیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس سال کی گولڈن ویزا درخواستوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی، متحدہ عرب امارات کی قیادت کےساتھ اپنے 'ڈاسپورا' کے مسائل حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کے منتظر ہیں۔