Time 27 نومبر ، 2020
پاکستان

(ن) لیگ کے رہنما جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کیخلاف مقدمہ درج

فائل فوٹو

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے (ن)  لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی میاں جاوید لطیف کی والدہ ولایت بی بی، پٹواری شبیر اور ملک طاہر نامی شخص کے خلاف فراڈ، جعلسازی اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے ایک بیان میں اپنی والدہ کے خلاف مقدمے کو بدترین سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :