28 نومبر ، 2020
لاہور: پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنسوں کو نادرا شناختی کارڈز سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک کو 21 فروری تک تمام ڈرائیونگ لائسنس ڈیٹا بینک سے منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب 5 سال پرانے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید نہ کرانے والوں کے لیےاشتہار دیے جائیں گے جب کہ 3 سال تک لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے بغیر ٹیسٹ نیا لائسنس حاصل کر سکیں گے۔