کھیل
Time 28 نومبر ، 2020

نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کے آئسولیشن میں نرمی کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں رابطے کے بعد قومی اسکواڈ کے آئسولیشن میں نرمی کردی گئی۔

آئسولیشن میں نرمی کےبعد نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے، جن اسکواڈ ممبرز کے مسلسل دو ٹیسٹ منفی آچکے انہیں چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے۔

قومی اسکواڈ کے اراکین ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی کریں گے،  اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑی اپنے اپنے گروپ کے لیے مقررہ مخصوص اوقات میں چہل قدمی کرسکتے ہیں جب کہ اسکواڈ ممبرز کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی ہے جہاں وہ آپس میں گفتگو کرسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی ہے تاہم نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ ہونے والے ممبرز کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

قومی اسکواڈ کا اب اگلا کورونا ٹیسٹ 30 نومبر کو ہوگا۔

مزید خبریں :