Time 28 نومبر ، 2020
پاکستان

لانڈھی: مویشیوں کے باڑے میں آگ لگ گئی، کئی جانور جھلس کر زخمی

فائل فوٹو

کراچی: لانڈھی میں مویشیوں کے باڑے میں آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد مویشی جھلس کر زخمی ہو گئے۔

لانڈھی نمبر تین خرم آباد کے قریب نیوی کی حدود میں بھینسوں کے باڑے آگ لگ گئی، آگ  بھوسے میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تین باڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آگ لگنے کے باعث باڑے میں موجود 5 مویشی جھلس کر زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کی تین اور پاک بحریہ کے دو فائر ٹینڈر ز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا اور  تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔

مزید خبریں :