Time 30 نومبر ، 2020
دنیا

برطانیہ میں کورونا کی تیسری لہر کا بھی خدشہ

لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے برطانیہ میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ اگر پابندیاں درست توازن  کے ساتھ نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہےگا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد مجوزہ پابندیوں کا اطلاق ضروری ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال 

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں :