دنیا
Time 30 نومبر ، 2020

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے دائیں پاؤں میں بال برابر فریکچر آگیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جوبائیڈن آفس کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن ہفتے کے روز انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث گزشتہ روز امریکی صدر نے نیویارک میں آرتھوپیڈک ماہرین سے معائنے کے لیے ملاقات کی۔

ڈاکٹر کیون اوکارن نے سی ٹی سی اسکین کے ذریعے جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق کی اور ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر معمولی نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن اپنے پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے پھسل گئے تھے اور ان کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :