’یہ مین آف دی میچ ہے‘

فوٹو: سوشل میڈیا

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلے میں بھارت میچ تو نہ جیت سکا لیکن بھارتی لڑکے نے آسٹریلوی لڑکی کا دل ضرور جیت لیا۔

سڈنی میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک دلچسپ لمحہ دیکھنے میں آیا جب بھارتی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے آنے والے نیلی جرسی میں ملبوس شخص نے گھٹنوں پر بیٹھ کر آسٹریلیا کی حمایت کرنے والی لڑکی کو شادی کی پیشکش کی۔

اسٹیڈیم میں بے شمار لوگوں کے سامنے گھٹنوں پر بیٹھ کر جب بھارتی لڑکے نے آسٹریلوی لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تو وہ بھی منع نہ کر پائی اور اس نے فوراً ہاں کردی۔

دوران میچ اس دلچسپ منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شخص نے آسٹریلوی لڑکی کو انگوٹھی پہنائی۔

بعد ازاں اس منظر کو صارفین نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

—اسکرین گریب

کارتک نامی صارف نے کہا کہ 'اصلی میچ تو یہ کھیل گیا'۔ 

—اسکرین گریب

شھبھام کہتے ہیں کہ 'مل گیا گرین کارڈ آسٹریلیا کے بھائی کو'۔

—اسکرین گریب

ایک صارف نے کہا کہ 'یہ مین آف دی میچ ہے'۔

مزید خبریں :