Time 30 نومبر ، 2020
پاکستان

نیب ریفرنس: آغا سراج پر ایک سال بعد فرد جرم عائد

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی  پر ایک سال بعد آمدن سے زائد جائیداد بنانے کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے مبینہ طور پر غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایک برس بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت نے آغا سراج درانی، اہلخانہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی کے لیے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر گواہ پیش کریں، آئندہ سماعت پر گواہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :