Time 30 نومبر ، 2020
پاکستان

اسلام آباد میں 35 سال گزارنے کے بعد کاون نئے گھر کمبوڈیا پہنچ گیا

اسلام آباد مر غزار چڑیا گھر میں کاون ہاتھی 35 سال گزارنے کے بعد اپنے نئے گھر کمبوڈیا پہنچ گیا۔ کمبوڈیا ہوائی اڈے پر امریکی گلوکارہ شئیر ، کمبوڈیا حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔ 

کمبوڈیا میں ابتدائی طور پر 10 ایکٹر کے علاقے کو کاون کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ کاون اپنی زندگی کے 35 سال اسلام آباد کے رہائشیوں میں خوشیاں بکھیرتا اپنے نئے گھر کمبوڈیا پہنچ گیا ہے۔

اسلام آباد کے مرغزا ر چڑیا گھر سے اتوار کی رات 9 بجے اسلا م آ باد ائیر پور ٹ کے لیے کاون روانہ ہوا تھا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پور ٹ سے کاون کی پیر کی صبح پانچ بجے کی فلائٹ تھی۔ وزارت موسماتی تبدیلی کے ترجمان کے مطابق کچھ گنٹے بھارت میں قیام کے بعد 7 گھنٹے کی مسافت کے بعد کاون کمبوڈیا پہنچ گیا ہے۔ 


مزید خبریں :