وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کیلئے 150ملین ڈالر مختص کرنےکی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ویکسین کے حصول کیلئے 150ملین ڈالرکی رقم مختص کرنےکی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینےکی بھی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، راوی اربن ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ کی بروقت تکمیل پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تینوں منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال پر بھہ گفتگو ہوئی، وفاقی کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی بھی منظوری دے دی۔

مزید خبریں :