پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2020

پاکستان میں صرف ایک جائیداد ہے جو حکومت نے چھین لی: اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے اُن کی صرف ایک جائیداد ہے جو پاکستان میں ہے اور حکومت نے چھین لی ہے۔

برطانوی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ لندن میں کوئی جائیداد نہیں ہے، بچوں کا دبئی میں صرف ایک وِلا ہے  اور یہ تمام اثاثے اپنے گوشواروں میں ظاہر کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے بچے آزاد ہیں اور میری سرپرستی میں نہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’مجھے تفتیش سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے'۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اسحاق ڈار کے انٹرویو پر طنز کیا ہے۔

اپنے بیان میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کس نے کہا تھا کہ ایسے شو میں جاکر اپنی بے عزتی کروائیں؟ 

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے اینکر نے کہا کہ نواز شریف مجرم ہیں اور یہ عدالت میں ثابت ہوا،  ن لیگ کی لیڈرشپ کوشش کرے بھی تو بھی ان سے سچ نہیں بولا جاتا، ان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔

مزید خبریں :