Time 02 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی کس موضوع پر کتاب لکھ رہے ہیں؟

فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں بتایا ہے کہ وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی ٹوئٹر پر کافی فعال نظر آتے ہیں اور انہوں نے اب مداحوں کو اپنی کتاب کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ 'وہ ابھی اپنی کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جو کہ خالق کائنات سے متعلق ہو گی'۔

انہوں نے بتایا کہ 'انشاءاللہ امید ہے کہ ان کی کتاب جون 2021  تک مکمل ہو جائے گی'۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ کچھ دنوں تک سوشل میڈیا پر غیر فعال رہیں گے۔

مزید خبریں :