Time 02 دسمبر ، 2020
دنیا

امریکا نے کورونا قرنطینہ کی مدت 14 روز سے کم کردی

امریکا میں بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ کے مرکز (سی ڈی سی) نے کورونا مریضوں کیلئے قرنطینہ کی مدت 14 دن سے کم کردی۔

اپنی نئی گائیڈلائنز میں امریکی ادارے ’سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن‘ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض 14 کے بجائے 7 سے 10 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے اور علامات نہ ہونے کی صورت میں 7 روز میں آئسولیشن ختم کی جاسکتی ہے جبکہ جو بغیر ٹیسٹ کے قرنطینہ میں ہیں وہ 10 روز بعد آئسولیش ختم کریں گے اور 4 روز تک علامات کو مانیٹر کرنا ہوگا۔

سی ڈی سی کے مطابق زیادہ دنوں تک قرنطینہ میں رہنا کچھ افراد کے لیے بوجھ کا باعث بن رہا تھا تاہم ادارے نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ اس طرح ہم بیماری پھیلنے کا رسک بھی لے رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کیلئے کم از کم 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :