Time 03 دسمبر ، 2020
پاکستان

پاکستان: 5 ماہ کے دوران ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کی لہری میں مسلسل تیزی آرہی ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 39 افراد بھی انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42904 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3499 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 39افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 8.16 فیصد رہی۔

اسکرین شاٹ سرکاری پورٹل

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز 5 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

اس سے قبل کورونا کی پہلی لہر کے دوران 3 جولائی کو 4087 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8205 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 4810 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 51654 ہے۔

اسکرین شاٹ سرکاری  پورٹل

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1586 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 177625 ہوگئی ہے جب کہ 2968 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 121083 ہے اور 3091 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17268 اور ہلاکتیں 169 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 47919 اور 1378 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7067 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 173 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4683 اور 97 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31165 ہے اور اب تک 329 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :