دنیا
Time 03 دسمبر ، 2020

بچے کو باسی بریانی دینے پر خاتون نے بھابھی کو قتل کر دیا

بھارت میں بچے کو باسی بریانی دینے پر ایک خاتون نے اپنی 48 سالہ بھابھی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے بچے کو بریانی کھانے کے بعد الٹیاں شروع ہوگئیں جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئی اور اپنی بھابھی فالگنی باسو کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں پیش آیا جس کے بعد خاتون کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے مقتولہ کو نیچے گرا کر مارنا شروع کر دیا اور وہ اس وقت رکی جب مقتولہ بے ہو ش ہوگئی۔

مقتولہ فالگونی باسو کو فوری طور پر باگھاجاتن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

خاندان کا دعویٰ ہے کہ قتل میں ملوث 40 سالہ شرمستھا باسو نفسیاتی مریضہ ہے اور اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں کو شدید غصے میں آ جاتی ہے۔

مزید خبریں :