آئی سی سی نے دہائی کی ون ڈے ٹیم کیلئے نامزدگیاں جاری کردیں

مینز اور ویمن ٹیموں کیلئے پاکستان سے مجموعی طور پر 5 کھلاڑیوں کو ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے— فوٹو : فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دہائی کی ون ڈے ٹیم کیلئے نامزدگیاں جاری کردیں۔

مینز اور ویمن ٹیموں کیلئے پاکستان سے مجموعی طور پر 5 کھلاڑیوں کو ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سال دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے انفرادی ایوارڈز کی 10 کیٹگریز کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔

اب ون ڈے ٹیم آف دی ڈیکیڈ کیلئے بھی نام سامنے آگئے ہیں۔ دہائی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شمولیت کیلئے پاکستان سے 3 امیدوار مصباح الحق، محمد حفیظ اور سعید اجمل شامل ہیں۔

خواتین کی ون ڈے ٹیم آف دی ڈیکیڈ میں بھی پاکستان سے دو نامزدگیاں ہیں، پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور جویریہ خان ٹیم آف ڈیکیڈ میں شمولیت کی امیدوار ہیں۔

مزید خبریں :