04 دسمبر ، 2020
پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں احساس کفالت پروگرام سینٹر میں بد نظمی پر مقامی افراد نے سینٹر پر اینٹیں برسادیں۔
راجن پور کی تحصیل روجھان میں احساس کفالت پروگرام سینٹر پر اینٹوں سے حملہ کرنے والے افراد نے الزام عائد کیا کہ احساس کفالت سینٹر کے اہلکاروں نے ان کی خواتین سے بدتمیزی کی۔
ڈی ایس پی روجھان چوہدری فیاض کا کہنا ہے کہ خواتین سے کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی صرف ایک خاتون زبردستی سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی جسے پولیس اہلکار نے روکا تھا۔
واقعے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔