05 دسمبر ، 2020
دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 62 لاکھ ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 2 ہزار 700 سے زائد کورونا مریض انتقال کر گئے جب کہ ریکارڈ 2 لاکھ 35 ہزار مریض سامنے آ گئے۔
بھارت میں اب تک ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد عالمی وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 91 لاکھ 79 ہزار 425 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ میں کورونا سے مزید 504 افراد جان کی بازی ہار گئے، 16500 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ اٹلی میں عالمی وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 800 اموات ریکارڈ کی گئیں جب کہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔