پاکستان
Time 06 دسمبر ، 2020

پشاور میں خواجہ سرا سے زیادتی، مقدمہ درج کرلیا گیا

خواجہ سرا مہک پروگرام کے بعد گھر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے: رپورٹ— فوٹو: فائل 

پشاور کے علاقہ چمکنی میں خواجہ سرا کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں خواجہ سرا مہک سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا مہک پروگرام کے بعد گھر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

خواجہ سرا مہک نے بتایا کہ ملزمان نے اس کے بال کاٹے اور موبائل فون چھینا جبکہ زیادتی کرنے کے بعد ملزمان اسے چغلپورہ کے قریب گاڑی سے اتار کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبریں :