07 دسمبر ، 2020
سندھ پولیس نے کراچی میں مزید 2 ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک برانچ ملیر اور دوسری کیماڑی میں کھولی جائے گی۔
عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ دونوں برانچیں کھولنے کے لیے قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، 2 ماہ کے اندر دونوں نئی برانچیں فعال ہو جائیں گی۔
ڈی ایس پی ڈی ایل برانچ کلفٹن کا کہنا ہے کہ مزید 2 برانچیں کھلنے کے بعد کراچی میں مجموعی طور پر 5 ڈرائیونگ لائسنس برانچ ہو جائیں گی۔
خیال رہے کہ اس وقت کراچی کے علاقے کلفٹن، کورنگی اور ناظم آباد میں لائسنس برانچیں فعال ہیں۔