کھیل
Time 09 دسمبر ، 2020

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 برس بعد جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

دورے کے دوران جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے کراچی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 11 ، 13 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے علاوہ 2021 میں پاکستان کو انگلینڈ ،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی بھی میزبانی کرنی ہے۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان آرہی ہے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی اور وہاں ہی قرنطینہ کرے گی۔

مزید خبریں :