ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنیوالوں کیخلاف بول پڑیں

فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کو ٹرولنگ اور نازیبا کمنٹس کا بے حد سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس حوالے سے متعدد اداکار اور اداکارائیں بات کر چکی ہیں۔

اب اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور نازیبا کمنٹس کرنے والوں کے خلاف بول پڑیں اور اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'یہ میں ہوں جو 3 مطلبی کمنٹس پڑھنے کے بعد دو آنسو بہا کر اپنے آپ کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی تھی'۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ 'الفاظ طاقتور ہوتے ہیں، یہ کسی کو سنوار یا تباہ کر سکتے ہیں، جب ہم ان الفاظ سے ایک دوسرے کو خوش کر سکتے ہیں تو ہم کیوں انہوں دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں؟'

انہوں نے مزید کہا کہ 'مطلبی ہونا کمزوری، خود کا خوف اور عدم تحفظ ہے جب کہ رحم دل ہونا خوبصورتی ہے، یہ ایک طاقت ہے'۔

آخر میں ہانیہ عامر نے کہا کہ ‘چلیں سب ایک ساتھ خوبصورت اور طاقتور بنتے ہیں اور اپنے الفاظ کو دانشمندی سے استعمال کریں‘۔

مزید خبریں :