بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کورونا وائرس میں مبتلا

فوٹو: فائل

بھارت کی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کریتی سینن کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا۔

فلم ہیرو پنتی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کریتی سینن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

کریتی سینن نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند نہ ہوں وہ جلد صحت یاب ہونے کے بعد واپس اپنا کام جاری کریں گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار سنی دیول اور ورن دھون بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

اس سے قبل بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

مزید خبریں :