Time 10 دسمبر ، 2020
پاکستان

’حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے بری طرح ہل چکی ہے‘

لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے بری طرح ہل چکی ہے اور اپوزیشن کے 370 ارکان کی گرفتاری کا عندیہ آمرانہ ہتھکنڈہ ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت 370 کی بجائے اپوزیشن کے تمام ارکان بھی گرفتار کر لے تو لاہور کا جلسہ پھر بھی ہو گا کیونکہ حکمران جانتے ہیں لاہور جلسے کے بعد ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ سرگرم کارکنوں کے گھروں پر پولیس چکر لگا رہی ہے لیکن ہم گھبرانے والے نہیں، لاہور کے متعدد پارٹی عہدیداروں کو پولیس کی طرف سے دھمکی آمیز فون کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :