فائزر، موڈرنا یا آکسفورڈ، کورونا کی کون سی ویکسین بہتر؟

عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی کئی ویکسین مارکیٹ میں آ چکی ہیں لیکن ان میں سے کون سی ویکسین بہتر ہے۔

برطانیہ میں کورونا ویکسین مریضوں کو لگانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جب کہ امریکا بھی جلد کورونا ویکسین مریضوں کو لگانے کا آغاز کر دے گا۔

فائزر، موڈرنا اور آکسفورڈ کی جانب سے کورونا ویکسین تیار کی گئی ہیں اور مختلف ممالک میں کورونا کی ویکسین آزمائش کے آخری مراحل سے گزر رہی ہے۔

کورونا کی ویکسین آکسفورڈ کی دو خوراکوں کی قیمت 1000 پاکستانی روپے ہو گی، فائزر کی دو خوراکیں 6000 پاکستانی روپے جبکہ موڈرنا ویکیسن کی دو خوراکیں 12000 پاکستانی روپے میں دستیاب ہوں گی۔

مزید خبریں :