10 دسمبر ، 2020
اسلام آباد: حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر عملدرآمد شروع کردیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق 25 ہزار روپے کے بانڈز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے اور 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول بھی جاری کردیا گیاہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ 25 ہزار روپے کےپریمیئم پرائزبانڈزکی قرعہ اندازی ہر 3 ماہ بعد ہوگی اور رجسٹرڈ بانڈزپر ششماہی منافع کی شرح 1.79 فیصد ہوگی۔