وزیر اعظم ٹھیک کہتے ہیں 2 پاکستان ہیں : جسٹس اطہر من اللہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اسلام آباد میں اشرافیہ کا قبضہ ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اراضی متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے سی ڈی اے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نےکہا کہ اسلام آباد میں باپ داداکی زمینیں چھن جانے والے معاوضوں کے لیے دھکے کھارہے ہیں، اسلام آباد میں اشرافیہ کاقبضہ ہے، غریب کواراضی کامعاوضہ بھی نہیں ملتا۔

معزز چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، وزیر اعظم ٹھیک کہتے ہیں 2 پاکستان ہیں، ایک پاکستان امیر اور طاقتور کے لیے، دوسرا غریب کے لیے۔

عدالت نےکہا کہ اگر معاوضہ ادا نہیں ہوا تو عدالت یہی کہہ سکتی ہے یہ ملک قانون کےمطابق نہیں چل رہا۔

مزید خبریں :