Time 11 دسمبر ، 2020
دنیا

2020: عالمی سطح پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟

فائل فوٹو

رواں برس کے اختتام سے قبل گوگل کی جانب سے 2020 میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات اور شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

گوگل نے ایک سال کے دوران عالمی سطح پر سرچنگ کی فہرست جاری کی ہے جس میں سال 2020 کے دوران دنیا بھر کے لوگوں کی گوگل پر تلاش کے اجتماعی رجحانات کی عکاسی کی گئی ہے۔

سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست میں تلاش، خبریں، اداکار، افراد، ایتھیلیٹ ،کنسرٹ، گیمز، انتقال کرجانے والے افراد، موویز، ٹی وی شوز اور ریسیپیزشامل ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ عالمی سطح پر اہم موضوعات سے متعلق دنیا بھر میں کیا کچھ سرچ کیا جاتا رہا؟

2020: عام طور پر  سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟

فائل:فوٹو

 گوگل سرچ انجن کے مطابق چین کے صوبے ہوبئی کے وسطی شہر ووہان میں پھیلنے والے کورونا وائرس کو رواں برس عام طور پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

کورنا وائرس کے بعد عام طور پر گوگل پر جو سرچنگ کی گئی ان میں یہ موضوعات شامل ہیں۔

  • الیکشن نتائج
  • کوبی برینٹ
  • زوم
  • آئی پی ایل
  • انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ
  • کوروناوائرس اپ ڈیٹ
  • کورونا وائرس علامات
  • جوبائیڈن
  • کلاس روم

2020: عالمی سطح پر سب سے زیادہ کونسی خبریں تلاش کی گئیں ؟

فائل:فوٹو

 گوگل سرچ انجن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق خبروں کو ہی رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جب کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے7 کروڑ سے زائد افرادمتاثر اور 15 لاکھ سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بعد گوگل پر جن خبروں کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ان میں یہ موضوعات شامل ہیں۔

• الیکشن رزلٹ

• ایران

• بیروت

• ہنٹا وائرس

• اسٹیمولس چیکس

• ان امپلائمنٹ

• ٹیسلا اسٹاک

• بہار الیکشن رزلٹ

• بلیک لائیو میٹر

2020: عالمی سطح پر سب سے زیادہ کن اداکاروں کو تلاش کیا گیا ؟

فائل فوٹو

 گوگل سرچ انجن کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکار ٹام ہینکس کو رواں برس گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار کا اعزاز حاصل رہا۔

ٹام ہینکس   آسٹریلیا میں اپنی نئی فلم ’لائف آف ایلوس پرسلے‘ کی عکس بندی کے دوران کووڈ19 سے متاثر ہوئے، انہوں نے 2016 کی سپرہٹ فلم ’انفرنو‘ میں ایک ایسے ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا جو دنیا بھر میں جراثیمی حملے کو بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایک موقع پر خود بھی اس کا شکار نظر آتا ہے۔

ٹام ہینکس کے علاوہ جن اداروں کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ یہ ہیں۔

• جیکن فونکس

• امیتابھ بچن

• رکی گرویس

• جدا پنکٹ اسمتھ

• جسٹن ہارٹلے

• لیا مشل

• الیزر گومز

• انسل ایلگورٹ

• مخیل افرموو

2020:  انتقال کرجانے والے کن لوگوں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ؟

فائل فوٹو

رواں سال انتقال کرجانے والے افراد میں باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبی برینٹ کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

امریکی ریاست لاس اینجلس میں نجی ہیلی کاپٹر  حادثے میں باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبی برینٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

کوبی برینٹ کے علاوہ دنیا سے جانے والی جن شخصیات کو زیادہ سرچ کیا گیا ان میں یہ شخصیات شامل ہیں۔

• نایا رائیورا

• چیڈوک بوس مین

• سشانت راجپوت

• جارج فلائیڈ

• ہروما میورا

• کیرولین فلیک

• ڈائیگو میراڈونا

• سین کونری

• ایڈن وین ہیلن

2020: عالمی سطح پر سب سے زیادہ کونسی شخصیات کو تلاش کیا گیا ؟

فائل فوٹو

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرکے امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوئے۔

گوگل کی فہرست کے مطابق جوبائیڈن کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جبکہ ان کے علاوہ جن شخصیات کو سرچ کیا گیا وہ یہ ہیں۔

• کم جونگ ان

• بورس جانسن

• کملا ہیرس

• ٹام ہانس

• جیکب بلیک

• کینی ویسٹ

• گھسلین میکس ویل

• اوگسٹ السینا

• ریان نیو مین

مزید خبریں :