فیس ماسک سے بنا ماحول دوست 'اسٹول'

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز 

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماہرین کی جانب سے فیس ماسک لگانے کی ہدایت کی جا رہی ہے لیکن ایک طرف ماسک لوگوں کی جان کا محافظ ہے تو دوسری طرف یہ ماحول میں آلودگی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

ماسک کی وجہ سے ماحول میں آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے حال ہی میں جنوبی کوریا میں ان فیس ماسک کے ذریعے اسٹول تیار کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے فرنیچر ڈیزائنر کِم ہانیول نے نا قابل استعمال فیس ماسک کا استعمال کرتے ہوئے بیٹھنے کے قابل اسٹول تیار کیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز 
فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز 

فرنیچر ڈیزائنر کِم ہانیول نے بتایا کہ ایک اسٹول بنانے کے لیے انہیں 1500 کے قریب ڈسپوزایبل ماسک درکار ہوتے ہیں۔

23 سالہ نوجوان فرنیچر ڈیزائنرر نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ آنے والے دنوں میں ان ماسک کا استعمال کرتے ہوئے کرسی اور ٹیبل بھی بنائیں گے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اسپتال، اسکول اور دیگر جگہوں پر ماسک کلیکشن باکس نصب کر دیں تاکہ لوگ ماسک کوڑے دان میں پھینکنے کے بجائے کلیکشن باکس میں ڈال دیں۔