Time 13 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

اعجاز اسلم نے اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا

فائل:فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے ذاتی بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا۔

اداکار نے ذاتی  بیوٹی برانڈ 'اعجاز اسلم' کے نام سے متعارف کروایا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

اعجاز اسلم نے رواں ہفتے ٹوئٹر پر لکھا کہ آخر کار راز فاش ہوا، آپ ہمارے پراڈکٹ Aijazaslam.com سے خرید سکتے ہیں، ٹوئٹ کے ساتھ اداکار کی جانب سے 48 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں اعجاز اسلم کو اپنے بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔

 بیوٹی برانڈ کے حوالے سے گزشتہ روز  بھی اداکار کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کاکہنا تھا کہ دائمی جوانی کو سامنے لائیں۔

اعجاز اسلم نے کہا کہ نیچرل اور ہربل اسکن کیئر رینج وقت کی قید سے ماورا جلد اور غیر معمولی گرومنگ کا راز ہے، ان بیوٹی پراڈکٹس کو قدرتی معدنیات اور نباتیات کے حاصل شدہ عرق سے تیار کیا گیا ہے جس کے باعث یہ بیوٹی پراڈکٹس غیر مضر اور آپ کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

مزید خبریں :