14 دسمبر ، 2020
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دےدی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپراکا کہنا ہےکہ فیصلے کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔
نیپرا کے مطابق ستمبرمیں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ رہی اور ستمبرمیں فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 2 روپے84 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔
نیپرا کا کہنا ہےکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی وصولی دسمبرکے بلوں میں کی جائے گی۔