14 دسمبر ، 2020
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اجلاس کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں محمود اچکزئی کے بیان کی مذمت کی گئی، شرکاء نے کہا کہ محمود اچکزئی نے پنجابیوں کی توہین کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دینا چاہتی ہے تو دے، میں ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، یہ جلسوں کے بعد لانگ مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں۔