14 دسمبر ، 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد اور افغان ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کی ملاقات ہوئی ہے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی ، باہمی دلچسپی کے امور اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف نے افغان امن عمل کے لیے ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
زلمے خلیل اور جنرل آسٹن نے امن عمل میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔