پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2020

جنوری میں ملک میں ایل این جی کے بڑے بحران کا خدشہ

جنوری کی شدید سردیوں میں ملک میں ایل این جی کے بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ سے ایل این جی کی خریداری پاکستان کے لیے امتحان بن گئی ہے، تین کارگو کے لیے ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کیے اور کمپنیوں نے ایل این جی کے دام بڑھا دیے جبکہ 2 کارگو  کے لے آنے والی بولی موجودہ خام تیل برینٹ کی قیمت کے 39.62 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹیدنے8 سے 18جنوری تک تین ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے جمعےکو ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کیے تھے جب کہ اس سے قبل ان ایل این جی کارگوز کی فراہمی کے لیے ایمرجنسی ٹینڈرز 8 سے 9 جنوری، 12 سے 13جنوری اور 17سے 18جنوری تک کی ڈلیوری کے لیے جاری کیے گئے تھے۔

اس سے قبل ان ایل این جی کارگو کے لیے ٹینڈر پر کوئی بھی بولی نہیں آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق 8 سے 9 جنوری تک ایل این جی سپلائی کےلیے ڈی ایکس ٹی نے 15.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ٹرائی فیگیورا نے19.80ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکی بولی دی ہے۔

مزید خبریں :