چوروں نےگھر کے باہر کھڑی مرسڈیز کے تمام پارٹس نکال لیے

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

اکثر چور گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی پارٹس نکال کر فرار  ہو جاتے ہی اور  اس طرح کے واقعات ہماری زندگیوں میں بہت عام ہو گئے ہیں۔

لیکن حال ہی میں برطانیہ میں چوروں نے تمام تر حدیں پار کر دیں اور گھر کے باہر کھڑی لگژری گاڑی کے قیمتی پارٹس سمیت پہیے بھی چرا کر گاڑی کو کھوکھلا کر ڈالا۔

برطانوی شہری پاؤل ہیمپٹن نے بتایا کہ ان کے پڑوسی صبح سویرے ان کے گھر کے باہر پریشان کھڑے تھے، پڑوسیوں کی پریشانی دیکھ کر انہیں اندازہ ہوا کہ یقیناً کچھ غلط ہوا ہے۔

پاؤل ہیپمٹن کا کہنا تھاکہ جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلے تو یہ دیکھ کر دنگ ہی رہ گئے کہ ان کے گھر کے آگے کھڑی چمچماتی 28 ہزار پاؤنڈز (پاکستانی تقریباً 59 لاکھ) مالیت کی گاڑی اندر سے کھوکھلی ہے اور اس کے تمام تر قیمتی پارٹس چور اڑا لے گئے۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل
فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل
فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

برطانوی شہری کی بیٹی نے بتایا کہ انہیں بلکل خبر نہیں ہوئی کہ چور کب آئے اور انہیں ذرا سی بھی آواز نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کو دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے کہ کوئی انتہائی ماہر چور ہی اس کی ایسی حالت کر کے فرار ہوئے ہیں۔

برطانوی شہری نے بتایا کہ انہوں نے اس گاڑی کو خریدنے کے لیے بے حد محنت کی تھی۔

دوسری جانب فارنزک افسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گاڑی سے فنگر پرنٹس حاصل کرلیے ہیں۔

متاثرہ شہری نے تفتیش میں مدد دینے والے کے لیے ایک ہزار پاؤنڈ انعام کابھی اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :