Time 15 دسمبر ، 2020
کھیل

بابر اعظم اور شان مسعود وزڈن ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل

کرکٹ کے معروف جریدے وزڈن نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر 2020 میں 2 پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور شان مسعود کو شامل کرلیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا شمار ہر طرز کی کرکٹ کے ٹاپ بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں رواں سال وزڈن نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر  میں شامل کرلیا ہے۔

شان مسعود بھی وزڈن ٹیسٹ ٹیم  آف دی ائیر میں شامل ہوگئے ہیں۔

شان مسعود نے رواں برس 46.55 کی اوسط سے 419 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم اس سال تین سنچریوں کی مدد سے 6 میچز میں 600 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

ان کے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین، ڈوم سیبلی، کین ولیمسن، بین اسٹوکس، کوئٹن ڈی کوک بھی وزڈن ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔

بولنگ میں کائل جمی سن، اسٹورٹ براڈ، ٹم ساودی اور آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لائن شامل ہیں۔

مزید خبریں :