کاروبار
Time 15 دسمبر ، 2020

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ نے جاری کردیا ہے۔

16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیکفیشن کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5،5 روپےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 29 پیسے  اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 67روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔