لڑکی نے بریف کیس سے شادی کر لی

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

انسانوں کو اپنی چیزوں سے بے حد محبت ہوتی ہے اور ایسے ہی ایک نوجوان لڑکی کو اپنے بریف کیس سے اس قدر محبت ہو گئی کہ اس نے بریف کیس سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

24 سالہ روسی شہری کو اپنے 'گائڈن' نامی بریف کیس سے اس قدر محبت تھی کہ اسں نے اپنی ساری زندگی اس بریف کیس کے ساتھ ہی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

لڑکی نے بتایا کہ چند سال قبل وہ اپنے فوٹو شوٹ میں استعمال کرنے کے لیے پروپس کی خریداری کے لیے ایک ہارڈ ویئر اسٹور پر گئی تھی جہاں وہ 'گائڈن' یعنی کہ بریف کیس کو خریدنے سے رک نہ سکی۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل
فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

رین نامی لڑکی نے کہا کہ وہ نرسری اسکول ٹیچر ہے اور اسے بے جان چیزوں سے الگ ہی لگاؤ ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے ایک بریف کیس سے شادی کر لی۔

لڑکی نے بتایا کہ وہ 'گائڈن' (بریف کیس) کی محبت میں بری طرح گرفتار ہے لیکن لوگ اس کے جذبات کو نہیں سمجھ سکتے۔

رین نے گائڈن کے ساتھ جون میں شادی کی تھی اور اس تقریب میں اپنے قریبی دوست اور رفقاء کو بھی بلایا تھا۔

مزید خبریں :