کھیل
Time 16 دسمبر ، 2020

شاہد آفریدی کا بیٹی کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

شاہد آفریدی نے بیٹی اقصیٰ کو 19ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میری سب سے پیاری بیٹی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں اور پیار،فوٹو، شاہد آفریدی انسٹاگرام

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو اللہ تعالیٰ نے 5 بیٹیوں سے نوازا ہے جن سے وہ بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

حال ہی میں شاہد آفریدی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بڑی بیٹی اقصیٰ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ انہیں پیار کرتے نظر آرہے ہیں۔


شاہد آفریدی نے ساتھ ہی اپنی بیٹی اقصیٰ کو 19ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےکہ میری سب سے پیاری بیٹی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں اور پیار ۔

سابق کپتان نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے کیک کی تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی ہے۔

مداحوں کی جانب سے بھی ان کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد کے ساتھ دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہارکیاگیا ہے۔

مزید خبریں :