17 دسمبر ، 2020
فیشن کے اس دور میں جہاں اداکاروں کی اکثریت ایک بار پہنے ہوئے ملبوسات کو دوبارہ زیب تن کرنا مناسب نہیں سمجھتی وہیں پاکستان شبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ہی جیکٹ 12 سال تک استعمال کی۔
گزشتہ روز آغا علی نے انسٹاگرام پر لیدر جیکٹ پہنے اپنی ایک جاذب نظر تصویر شیئر کی۔
اداکار کی جانب سے تصویر کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنی پہلی لیدر جیکٹ 2001 میں خریدی تھی اور 12 سال تک وہی استعمال کی، پھر اس جیکٹ کا چمڑا خراب ہونا شروع گیا تو میں نے اسے پہننا چھوڑدیا لیکن یہ جیکٹ میرے پاس ابھی تک موجود ہے‘۔
آغا علی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے لیدر جیکٹ بے حد پسند ہیں اور یہی وہ چیز ہے جسے میں نے کسی سے لے کر بھی پہنا‘۔
آغا علی نے مزید لکھاکہ ’حال ہی میں، میں نے اپنے لیے ایک جیکٹ بنوائی ہے‘۔
اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی میں چلنے والی ہواؤں کی بدولت لیدر جیکٹ پہننا ممکن ہوا، بصورت دیگر یہ ناممکن تھا۔